شام اور عراق کا امریکہ پر بمباری کا الزام

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

شام اور عراق کا امریکہ پر بمباری کا الزام

بیروت، 19 جون : شام اور عراق نےے پیر کو امریکہ پر شام کی سرحد کے اندر بمباری کرنے کا الزام لگایا جبکہ امریکہ نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔
شام کی خبر رساں ایجنسی ثنا نے فوجی ذرائع کے حوالہ سے یہ اطلاع دی۔ یہ حملہ البو کمال کے جنوب مشرق میں واقع الحرا میں ہوا۔ شامی اتحاد کے ایک کمانڈر نے کہا کہ شاید امریکی ڈرون نے شام کے سرحدی شہر البو کمال اور ٹنف میں بمباری کی۔
عراقی فوج نے کہا کہ امریکہ نے شام کی سرحد میں ہوائی حملہ کیا جس میں 22 افراد کی موت ہو گئی اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔
امریکہ کے کمان ترجمان میجر جس جازجیکیو نے کہا’’امریکی قیادت والی اتحاد کے کسی ملک نے البو کمال میں فضائی حملے نہیں کئے۔
رائٹر،

Share This Article