کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے نیٹ فلکس کی ویب سیریز ‘سیکریڈ گیمس ‘ میں اپنے والد راجیو گاندھی کے خلاف کئے گئے تبصروں کو لیکر رد عمل ظاہر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس پروگرام میں والد کے خلاف کہی گئی باتوں کو راہل نے اظہارکی آزادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اسے سیندر کرنے کی ضرورت ہے۔
راہل نے ٹویٹ کیا ، ‘ میرے والد ملک کیلئے جئے اور ملک کیلئے ہی انہوں نے اپنی جان دے دی ۔کسی بھی ویب سیریز کے کسی کردار کی ان کے بارے میں کیا رائے ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا”۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ، ‘ بی جے پی اور آر ایس ایس کو لگتا ہے کہ اظہار کی آزادی پرکنٹرول ضروری ہے "۔
واضح ہو کہ سیکریڈ گیمس میں گنیش گائے تونڈے کا کردار ادا کر رہے نواز الدین صدیقی نے سابق وزیر اعلی راجیو گاندھی پر ان کے پی ایم بننے ،بوفورس گھوٹالہ،طلاق ثلاثہ سے جڑے شاہ بانو کیس کو لیکر تبصرے کئے ہیں۔اس ویب سیریز مین ایمرجنسی اور اس دوران ہوئی نس بندی کو لیکر بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔

