سینیٹ میں مواخذہ کی سماعت:صدر امریکہ تمام الزامات سے بری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

واشنگٹن ، 6فروری: امریکی سینیٹ نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مواخذے کی سماعت کے دوران تمام الزامات سے بری کر دیا ۔سینیٹ نے بدھ کو اپنی سماعت میں مسٹر ٹرمپ کو کانگریس کی کارروائی میں رکاوٹ پہنچانے کا مجرم نہیں پایا ہے۔
سینیٹ نے اس تاریخی ووٹنگ میں امریکہ کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عہدہ سے نہ ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق امریکی رہنما کیلئے سیاسی فتح میں ڈونلڈ ٹرمپ ریپبلکنز کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے اور ڈیموکریٹس کی انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوشش ناکام ثابت ہوئی۔
امریکی صدر نے فوری طور پر فتح کا دعویٰ کیا جبکہ وائٹ ہاؤس نے اسے ان کا ’بے گناہی کا ثبوت‘ قرار دیا۔
ڈیموکریٹس نے ان کی بریت کو مسترد کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ ٹرائل قرارر دیا۔تاہم سینیٹ میں ووٹ نے ظاہر کیا کہ ریئل اسٹیٹ کے سابق شہنشاہ کی انتخابات سے 9 ماہ قبل ریپبلکن پارٹی پر گرفت کتنی مضبوط ہے۔
جاری،یواین آئی،اظ

Share This Article