ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 5 جوان دب گئے ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ لاپتہ ہونے والے جوانوں کی تلاش کے لئے پاک فوج کے دستے سمیت علاقائی باشندے بھی مصروف ہیں جب کہ بھاری مشینری کا بھی استعمال کیا جارہا ہے تاہم تاحال کسی زخمی یا شہادت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

