سرینگر//نیشنل کانفرنس نے سوپور میں 25سالہ عارف احمد صوفی کی ہلاکت پر زبردست تشویش اور گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
پارٹی کے ترجمان جنید عظیم متو نے مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس قتل کے ملوثین کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور مار دھارڈ کسی بھی مہذب قوم کی نشانی نہیں ہوسکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں درس دیتا ہے کہ ایک انسان کا قتل ، ساری انسانیت کے قتل کے برابر ہے، اور ایک انسان کو جان کا تحفظ دینا، ساری انسانیت کو تحفظ دینے کے برابر ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس روز اول سے ہی تشدد کیخلاف اور عدم تشدد کی حامی جماعت رہی ہے اور یہ جماعت کسی بھی قسم کے خون خرابے کی مذمت کرتی آئی ہے۔
سوپور میں نوجوان کی ہلاکت پر نیشنل کانفرنس کی مذمت
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
