سونم لوٹس کا لہہ تبادلہ ، مختار احمد کشمیر کے ناظم موسمیات تعینات

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /29اکتوبر

انتظامیہ نے ایک اہم فیصلہ کے تحت ماہر موسمیات سونم لوٹس کو لہہ تبدیل کر دیا گیا ہے

۔ اس سلسلے میں جاری حکمنامہ کے مطابق ”مجاز اتھارٹی کی طرف سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ شری ایس کے ہوسلکر (سائنٹسٹ G) اگلے احکامات تک سی آر ایس پونے کے سربراہ کے طور پر کام کریں گے اور شری سونم لوٹس ( سائنٹسٹ E) لہہ میں ماہر موسمیات کے بطور اپنے فرائض انجام دیں گے اور انہیں سرینگر کے عہدے سے فارغ کیا جاتا ہے جبکہ ان کی جگہ پر ڈاکٹر مختار احمد (سائنٹسٹ ڈی ) ایم سی سری نگر کے سربراہ کے طور پر اگلے احکامات تک کام کریں گے“۔

لوٹس نے تقریباً ایک دہائی تک وادی میں اپنی خدمات انجام دی ہے جبکہ برسوں کے دوران، اس کا نام گھریلو چہچہاہٹ کا حصہ بن گیا اور یہاں تک کہ جب موسم کے بارے میں بات کی جاتی تھی وہ ایسا شخص بن گیا جس کے روزمرہ کے موسمی بلیٹنز کا آپ حوالہ دیتے ہیں یا پڑھنا چاہتے ہیں۔

Share This Article