سنندا پشکر موت :ششی تھرور کو ملی ضمانت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سنندا پشکر موت :ششی تھرور کو ملی ضمانت

نئی دہلی، 7 جولائی : راجدھانی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے سنندا پشکر کی موت کے معاملہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کو ہفتہ کو ضمانت دے دی۔
مسٹر تھرور یہاں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ مسٹر تھرور کو باضابطہ طور پر ضمانت درج کرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سیشن کورٹ نے انہیں پیشگی ضمانت دے دی ہے۔اس معاملہ میں اگلی سماعت 26 جولائی کو ہوگی۔
دہلی پولیس نے چارج شیٹ میں مسٹر تھرور کو خودکشی کے لئے اکسانے اور بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے کا ملزم بنایا ہے۔
پٹیالہ ہاؤس عدالت نے جمعرات کو انہیں اس معاملہ میں پیشگی ضمانت دی تھی۔
قابل غور ہے کہ مسٹر تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر 17 جنوری 2014 کو يها ں ایک فائیو اسٹارہ ہوٹل میں مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی تھیں۔مسٹر تھرور پر سنندا پشکر موت معاملہ میں دفعہ 306 اور 498 کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔
یو این آئی،

Share This Article