سعودی عرب کی ایوی ایشن کمپنی نے ٹورنٹو کی اپنی تمام پروازوں کو معطل کیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

دبئی ::(رائٹر):: سعودی عرب کی سرکاری ایوی ایشن کمپنی سعدیہ نے کینیڈا کے ٹورنٹو کو جانے والے اور وہاں سے آنے والی تمام پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔

ایوی ایشن کمپنی نے پیر کو اپنے سرکاری ٹوئٹر پر اس کا اعلان کیا۔ سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ جاری سفارتی تنازعہ کے سبب یہ قدم اٹھایا ہے۔

سعودی عرب نے اتوار کو کینیڈا کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات پر روک لگا دی ہے۔ سعودی عرب نے یہ قدم کینیڈا کے وزیر خارجہ کی اس اپیل کے بعد اٹھایا ہے جس میں انہوں نے سعودی عرب میں گرفتار کئ گئے شہری حقوق کی کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا. سعودی عرب نے کینیڈا کو 24 گھنٹے کے اندر اپنےسفیر کو واپس بلانے یا اسے ملک چھوڑنے کے لئے دوبارہ کہا ہے۔

Share This Article