سعودی اتحادی افواج کا حدیدہ ہوائی اڈہ کے بڑے حصہ پر قبضہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سعودی اتحادی افواج کا حدیدہ ہوائی اڈہ کے بڑے حصہ پر قبضہ

عدن، 20 جون :سعودی عرب اتحاد افواج نے منگل کو یمن کے ساحلی شہر حدیدہ کے ہوائی اڈے کے بڑے حصے کو حوثی باغیوں سے آزاد کراکر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی خبر رساں ایجنسی ڈبليواےایم نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے کہا کہ بندرگاہ کے ہوائی اڈے کے احاطے کے بڑے حصے پر سعودی عرب کی اتحادی افواج نے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
حوثی میڈیا نے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے ہوائی اڈے پر منگل کی صبح سے 40 فضائی حملے کئے ہیں۔ یہاں جنگ میں شدت آنے سے عام شہری بے گھر اور زخمی ہو ئے ہیں اور یمن بحیرہ احمر کی بندرگاہ سے مدد بھیج رہی انسانی حقوق کی ایجنسیوں کے کام میں رکاوٹ پیدا ہو رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ انور غارغش نے بتایا’’ہم ہوائی اڈہ پر قبضہ کرکے حوثیوں کو فوجی اور نفسیاتی دھچکا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم ان کو یہاں سے ہٹنے کا فیصلہ لینے کے لئے تھوڑا وقت دینا چاہتے ہیں‘‘۔
اقوام متحدہ کے یمن میں امن کے سفیر مارٹن گرفٹ نے منگل کو حوثیوں سے مذاکرات کے بعد بغیر کوئی بیان دیئے ہی دارالحکومت ثنا سے روانہ ہو گئے۔
سعودی عرب اتحاد ی افواج کی پہلی کوشش میں ہی اسٹریٹجک اعتبار سے اہم شہر پر فتح حاصل کرنے سے تین سال سے جاری جنگ میں حوثی باغی شکست کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔
حدیدہ میں حوثی باغیوں کی شکست سے راجدھانی صنعا کی رسد کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔فی الحال صنعا پرحوثی باغیوں کا قبضہ ہے ۔اس شکست کے بعد حوثی باغی بات چیت کیلئے مجبور ہوسکتے ہیں۔
رائٹر.

Share This Article