سری نگر میں زلزلے سے زیر تعمیر فلائی اوور کا گرڈر گرآیا، کوئی جانی نقصان نہیں

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی دارالحکومت سری نگر میں بدھ کو دوپہر کے وقت آنے والے زلزلے کے باعث ائرپورٹ روڑ پر زیر تعمیر اڑھائی کلو میٹر طویل رام باغ جہانگیر چوک فلائی اوور کا ایک گرڈر گرآیا ۔ گرڈر گرنے کے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ تاہم گرڈر کی زد میں آنے والے کرین کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ حادثہ آلوچی باغ کے نذدیک پیش آیا ہے۔

فلائی اوور پر کام کرنے والی اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی (ارا) کے ڈائریکٹر ستیش رازدان نے بتایا کہ مذکورہ گرڈر تنصیب کے دوران گرآیا ہے۔ انہوں نے بتایا ’گرڈر کو کرین کی مدد سے ستونوں پر چڑھایا جارہا تھا۔ ہوسکتا ہے کہ زلزلے کی وجہ سے کرین کا توازن بگڑا ہو اور نتیجتاً گرڈر کرین پر گرآیا۔ یہ بات بالکل بے بنیاد ہے کہ گرڈد زلزلے کی وجہ ستونوں کے اوپر سے کرین پر گرآیا ہے۔ ہم نے حادثے کی تفصیلات جمع کرنا شروع کردیا ہے‘۔

سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ گرڈر کے کرین پر گرنے کے واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ موقع پر پہنچنے والے یو این آئی کے ایک نامہ نگار کو آلوچی باغ کے رہائشیوں نے بتایا کہ حادثے کے شکار ہونے والے گرڈر کو گذشتہ شام نصب کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا ’شاہد اس کو ابھی ستونوں کے ساتھ جوڑنا باقی تھا‘۔ محکمہ کے ایک عہدیدار نے بتایا ’اس کو ستونوں کے ساتھ فکس کرنا ابھی باقی تھا‘۔

اس دوران سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نیشنل کانفرنس ترجمان جنید عظیم متو کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’میں امید کرتا ہوں کہ فلائی اوور کے ایک حصے کو مکمل کرنے کے سلسلے میں مقرر کی گئی ڈیڈ لائن کو عبور کرنے کے لئے فلائی اوور کی سیفٹی اور کوالٹی کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘۔

جنید متو نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ’رام باغ جہانگیر چوک فلائی اوور کے ایک حصے کے زلزلے سے گرنے سے متعلق رپورٹیں خطرناک ہیں۔ چونکہ روڑ کو ٹریفک کے لئے کھلا رکھا گیا ہے، اس کے پیش نظر اس حادثے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ بعض وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی بدھ کے روز دوپہر کے وقت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 6 اعشاریہ 2 ڈگری ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونس لوٹس نے یو این آئی کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے بدھ کے روز دوپہر کے وقت قریب 12 بجکر 36 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 190 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں تاجکستان کی سرحد پر کہیں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے کچھ علاقوں میں لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں، کام کی جگہوں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ یو این آئی

جموں وکشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے، شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ
سری نگر، 31جنوری (یو ا ین آئی) بعض وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی بدھ کے روز دوپہر کے وقت زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 6 اعشاریہ 2 ڈگری ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونس لوٹس نے یو این آئی کو بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے بدھ کے روز دوپہر کے وقت قریب 12 بجکر 36 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی گہرائی 190 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں تاجکستان کی سرحد پر کہیں تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے کچھ علاقوں میں لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں، کام کی جگہوں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ جموں وکشمیر کے بیشتر علاقے زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔ دریں اثنا مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر محترک رہنے والے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’سری نگر میں زلزلے کے جھٹکے‘۔ یو این آئی

دہلی سمیت پورے شمالی ہندمیں زلزلے کے جھٹکے
نئی دہلی،31جنوری (یواین آئی)دہلی اور قومی راجدھانی خطہ سمیت پورے شمالی ہند میں آج زلزلے کے درمیانہ شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر بعد 12بجکر 36منٹ پر آنے والے زلزلہ کی شدت ریخترپیماں پر 6اعشاریہ 2درج کی گئی ۔زلزلہ کامرکز37اعشاریہ 4شمالی عرض البلد اور 69اعشاریہ 6مشرقی طول البلد پر افغانستان تاجکستان کے سرحدی علاقہ میں 190کلومیٹر زیر زمین تھا۔ رپورٹوں کے مطابق دہلی اور قومی راجدھانی خطہ کے ساتھ ہی جموں کشمیر سے بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کی اطلاع ہے ۔یواین آئی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے