سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگل میں بھیانک آتشزدگی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 18 مارچ

سرینگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگلی علاقے میں اتوار دیر رات آگ نمودار ہوئی جس نے ایک وسیع العریض علاقے کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات ، وائلڈ لائف اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار رات بھر آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف رہے۔

اطلاعات کے مطابق سری نگر کے زبرون پہاڑی سلسلے کے جنگلی علاقے میں اتوار دیر رات آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً ایک وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔نامہ نگار نے بتایا کہ جنگلی علاقے میں آگ نمودار ہونے کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف اور فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی میں جٹ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ نماز فجر تک آگ بجھانے کی کارروائی جاری رہی جس دوران رہائشی بستی تک آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا۔رینج آفیسر وسیم بلخی نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ زبرون پہاڑی پر برین کے نزدیک جنگل سے آگ نمودار ہوئی تاہم غنیمت یہ رہی کہ درختوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ان کے مطابق رات بھر محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف رہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔رینج آفیسر نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ شام کے اوقات میں ہوا خوری کرنے کی خاطرلوگ جنگل میں داخل ہو کر وہاں پر الاو بھی جلاتے ہیں جس وجہ سے اس طرح کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

Share This Article