سرینگر پولیس نے جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والے کو دھر دبوچا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/ 21جولائی

سر ینگر کے قمر واری علاقے میں رقومات کے عوض جعلی سرٹیفکیٹس بنانے والے شخص کو پولیس نے دھر دبوچ کرسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔

پولیس نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ایک جعلساز جس کی شناخت عبدالمجید شیخ ولد غلام محمد شیخ ساکن برتھنہ قمر واری کے بطور ہوئی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص رقومات کے عوض جعلی ڈومسائیل، انکم سرٹیفکیٹ، تاریخ پیدائش سرٹیفکٹس تیار کررہا تھا۔ان کے مطابق گرفتار شدہ شخص کے قبضے سے 34ڈومسائیل سرٹیفکیٹ، 12انکم سرٹیفکیٹ، سات برتھ سرٹیفکیٹ، دو لیپ ٹاپ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔
پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 75زیر دفعات 420,468آئی پی سی کےک تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔یو این آئی

Share This Article