سرینگر میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 7 دسمبر

معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے سری نگر میں ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت سجاد شیخ ولد بختاور شیخ ساکن شیخ کالونی حول کے طور پر کی گئی ہے۔ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن نوہٹہ کی ایک پارٹی نے ملہ کھاہ چوک میں ایک معمول کے ناکے کے دوران ایک مشکوک شخص کو روکا۔انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 3.37 کلو چرس جیسا مواد اور 2 گرام چرس بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت سجاد شیخ ولد بختاور شیخ ساکن شیخ کالونی حول کے طور پر کی گئی ہے۔بیان کے مطابق پولیس نے اس ضمن میں پولیس اسٹیشن نوہٹہ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

Share This Article