سرینگر میں حادثاتی فائرنگ میں سی آر پی ایف کا ہیڈ کانسٹیبل شدید زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار جہانگیر چوک سرینگر میں اپنی سروس رائفل سے حادثاتی طور پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ پرانے اسمبلی کمپلیکس کے قریب جہانگیر چوک پر 82 بٹالین کے ساتھ تعینات ہیڈ کانسٹیبل نے غلطی سے اپنی سروس رائفل سے فائر کیا۔

انہیں فوری طور پر علاج کیلئے ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گولی اس کے سینے کے بائیں جانب سے داخل ہوئی اور بائیں اوپری پشت سے باہر نکل گئی۔

ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

Share This Article