سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ایک روز بعد ٹریفک بحال

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر، 22 مئی

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر بدھ کو ایک روز بعد ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔

بتادیں کہ حکام نے قومی شاہراہ پر منگل کے روز ٹریفک کی نقل و حمل مکمل طور پر معطل کر دی گئی تھی۔

جموں وکشمیر ٹریفک پولیس نے بدھ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تاہم رام بن اور بانہال کے درمیان سڑک کی سطح خراب ہونے اور خانہ بدوشوں کی نقل و حمل کے باعث ٹریفک کی رفتار سست ہے۔

حکام نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔

دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

ادھر بھدرواہ – چمبا روڈ پر بھی ٹریفک رواں دوان ہے

Share This Article