سرینگر جموں شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، یکم مارچ

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ہفتے کو مسلسل تیسرے روز ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔بتادیں کہ قومی شاہراہ کو رام سو اور قاضی گنڈ کے درمیان برف جمع ہونے اور ناشری اور نویوگ ٹنل کے درمیان چٹانیں اور مٹی کے تودے کھسک آنے کی وجہ سے 27 فرروی کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔

ٹریفک حکام نے ہفتے کی صبح بتایا کہ قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل ہنوز بند ہے تاہم بحالی کا کام جاری ہے۔انہوں نے مسافروں سے کہا ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے تک اس پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ بھی 20 فروری سے مسلسل بند ہے جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر گذشتہ 2 ماہ سے ٹریفک کی نقل و حمل معطل ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سنتھن روڈ اور چمبا – بھدرواہ روڈ بھی مسلسل بند ہیں۔انہوں نے لوگوں سے سڑکوں کی صورتحال معلوم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس تویٹر ہینڈل کو چیک کرنے کی اپیل ہے۔دریں اثنا لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ بند ہوتے ہی وادی کے بازاروں میں گراں بازاری زور پکڑنے لگتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران بازاروں میں اشیائے ضروریہ خاص طور پر کھانے کی چیزوں کی اچانک قلت پیدا ہوجاتی ہے جس سے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔

Share This Article