سرینگر جموں شاہراہ پر مال بر دار گاڑیوں کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، یکم مئی

وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پرجمعرات کو مال بر دار گاڑیوں کو سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے جبکہ شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے۔ٹریفک حکام نے جمعرات کو بتایا: ‘قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل و حمل جاری ہے تاہم بڑی گاڑیوں (مال بر دار گاڑیوں) کو آج سری نگر سے جموں جانے کی اجازت ہے’۔

مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ لین ڈسپلن پر عمل کریں اور اوور ٹیکنگ کرنے سے احتراز کریں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو جموں صوبے کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر روڈ ٹھیک کرنے والی ایجنسیوں کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد ٹریفک کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔

واضح رہے کہ رام بن میں 20 اپریل کو ہوئی طوفانی بارشوں اور بادل پھٹنے کے نتیجے میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی جس کو بعد میں یکطرفہ ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کر دیا گیا تھا۔

Share This Article