سرینگر:تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرایا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, AUG 10 (UNI) Authorities hosting National Flag on top of the redesigned Clock Tower (GantaGhar) at business hub Lal Chowk in Srinagar on Thursday. UNI PHOTO-15U

سری نگر، جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرایا گیا اطلاعات کے مطابق یوم آزادی کے پیش نظر تاریخی گھنٹہ گھر پر ترنگا لہرایا گیا سری نگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر خان نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا :”ہمارے لالچوک سری نگر میں نئے گھنٹہ گھر کے ٹاپ پر قومی پرچم لہرا رہا ہے۔ہمارے ایس سی ایل اور ایس ایم سی ٹیموں کا زبردست کام۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نو ڈیزائن شدہ کلاک ٹاور اور اس کے نئے کلاک خوشحالی،ترقی اور خوشی کی علامت بن جائیں۔

بتادیں کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت تاریخی گھنٹہ گھر کو نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے ۔

جموں وکشمیر کی موجودہ انتظامیہ نے شہر سری نگر کو جاذب نظر بنانے کی خاطر سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت متعدد پروجیکٹ ہاتھ میں لئے ہیں ۔

یو این آئی

Share This Article