سرکاری چاول بلیک میں فروخت، ایک شخص گرفتار۔ چاول ضبط ۔کیس درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر 16 جنوری : صارفین کیلئے مخصوص سرکاری چاول کو بلیک میں فروخت کرنے کی پاداش میں پولیس نے ایک شخص کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے 74راشن سے بھرے بیگ برآمد کرکے ضبط کئے گئے۔سی این ایس کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس پوسٹ بمنہ کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ بلال کالونی بمنہ میں ایک شخص سرکاری راشن کو اپل برانڈ بوریوں میں بھرکر صارفین کو منہ مانگے داموں فروخت کرتا ہے۔پولیس نے کہا کہ اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلال احمد ناتھ ساکنہ بلال کالونی بمنہ کو رنگے ہاتھوں دبوچ کر اس کے قبضے سے 74راشن سے بھری بوریاں اور آٹے کے دو بیگ برآمد کئے گئے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 13/2019کے تحت پولیس اسٹیشن پارمپورہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Share This Article