سرنکوٹ پونچھ میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران اسلحہ وگولہ بارود ضبط

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/30 نومبر جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرنکوٹ میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں سے دو رائفلیں، ایک پستول، پانچ چینی ساخت کے گرینیڈ، پانچ اے کے میگزین، 69 گولیوں کے راونڈ اور پستول میگزین برآمد کرکے ضبط کئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔بتادیں کہ پونچھ کے کئی جنگلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

Share This Article