سرحد کے 200 کلومیٹر تک بی ایس ایف نے ‘آپریشن الرٹ’ جاری کیا

سرینگر : سرحدی حفاظتی فورس (بی ایس ایف) نے بھارت ۔پاک سرحد پر دراندازوںکی آمدورفت روکنے کے لیے سرحد کے تقریبا 200 کلومیٹر تک ‘آپریشن الرٹ’ جاری کیا ہے۔

بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے بڑھتی ہوئی دراندازی پر روک لگانے کے لیے سخت قدم اٹھایا ہے۔ بی ایس ایف نے جموں و کشمیر کے بین الاقوامی سرحدی علاقوں کے تقریبا 200 کلومیٹر تک ‘آپریشن الرٹ’ جاری کیا ہے۔

بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل (آئی جی )نے میڈیا سے کہا کہ ‘ہمیں اطلاع ملی ہے کہ سرحد کی دوسری طرف سے دراندازوں کی آمدورفت جاری ہے۔ اس لیے ہم نے آپریشن الرٹ جاری کیا’۔

واضح رہے کہ بی ایس ایف نے پاکستان کی جانب سے ہونے والی فائرنگ میں ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل رادھا پاڈا ہزارا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جموں کے فرنٹیئر ہیڈکوارٹر میں ایک پروگرام منعقد کیا تھا۔

غورطلب ہے کہ کانسٹیبل رادھا پاڈا کو پاکستان رینجرز نے سرحد کے قریب سانبھا سیکٹر میں جمعرات کو ہلاک کر دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کا مقصد سرحد پر امن قائم کرنا ہے، لیکن پاکستان ہمیشہ امن میں خلل ڈالتا ہے۔

آئی جی نے مزید کہا کہ جوان اپنی ڈیوٹی کر رہا تھا تبھی پاکستان کی طرف سے چار پانچ بار فائرنگ ہوئی اور ان میں سے ایک گولی جوان کو لگی جس سے وہ ہلا ک ہوگیا۔ انہوں نے جوانوں سے اپیل کی کہ وہ سرحد پر پوری طرح مستعد رہیں اور پاکستان کوجواب دینے میں تاخیر نہ کریں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے