سرحدپارسے20جنگجوؤں کی دراندازی،جنگجوگروپوں کی منصوبہ بندی

تمام سلامتی ایجنسیاں ہائی الرٹ
خطرناک جنگجوئیانہ حملوں کااندیشہ، سیکورٹی وسرکاری تنصیبات کی سیکورٹی مزیدسخت

سری نگر:یکم جون:کے این این / جنگجوگروپوں کی جانب سے ماہ مبارک میں خطرناک طرزکی کارروائیوں بالخصوص فدائین حملوں کی منصوبہ بندی اورحالیہ ایام میں سرحدپارسے تربیت یافتہ اورجدیدہتھیاروں سے لیس 20 جنگجوؤں کی کامیاب دراندازی کے پیش نظرپوری ریاست بالخصوص کشمیروادی میں تمام سیکورٹی ایجنسیوں کوہائی الرٹ کیاگیاہے ۔کے این این کومعلوم ہواکہ خفیہ اورسراغ رساں ایجنسیوں نے سری نگرشہرسمیت وادی کے کچھ حساس علاقوں میں جنگجوؤں کی جانب سے سیکورٹی تنصیبات کونشانہ بنانے کیلئے فدائین حملوں کااندیشہ ظاہرکردیاہے ،اوراس سلسلے میں ریاستی پولیس ،فورسزاورفوج کوباضابطہ طورپرخبردارکرتے ہوئے سریع الحرکت،چوکنااورہائی الرٹ رہنے کوکہاگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ خفیہ ایجنسیوں نے مختلف جنگجوگروپوں کے منصوبوں کے بارے میں اہم سراغ لگایا،جسکے تحت جنگ بدرنامی منصوبہ بندی کے تحت جنگجوگروپ آنے والے کچھ دنوں کے دوران سری نگریاکسی دوسرے علاقے میں فدائین حملے انجام دینے کی کوشش کرسکتے ہیں ۔ذرائع نے بتایاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران کوہدایت دی گئی ہے کہ وہ سری نگرسیکٹرکے تحت آنے والے علاقوں میں تعینات پولیس وفوسزیونٹوں کی کمان خودسنبھالتے ہوئے کسی بھی ممکنہ حملے یاجنگجوئیانہ کارروائی کامقابلہ کرنے یاایسے کسی بھی منصوبے کاقبل ازوقت پتہ لگاکراسے ناکام بنانے کیلئے متحرک ہوجائیں ۔ذرائع کاکہناتھاکہ ممکنہ جنگجوئیانہ حملوں بشمول فدائین حملوں کے پیش نظرسری نگرسیکٹرکی حدودمیں تعینات تمام سیکورٹی ایجنسیوں بشمول پولیس ،فورسزاورفوج کوہائی الرٹ کردیاگیاہے ۔جبکہ تمام سیکورٹی اورسرکاری تنصیبات کے علاوہ حکومت اورانتظامیہ کے اعلیٰ ترین ذمہ داروں کی رہائش گاہوں اوردفاترکے گردونواح میں سیکورٹی اورچوکسی مزیدسخت کردی گئی ہے ۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ گرمائی راجدھانی سری نگرکے قلب یادل سمجھے جانے والے لالچوک اورسیول لائنزکے دوسرے مصروف ترین مقامات کے ساتھ ساتھ گپکاریاسیول سیکرٹریٹ جانے والے راستے (مولاناآزادروڑ)پرسیکورٹی چوکسی بڑھادی گئی ہے۔اس دوران خبررساں ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیانے سیکورٹی ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے اسبات کاانکشاف کیاہے کہ حالیہ دنوں میں سرحدپارسے20جنگجوؤں پرمشتمل ایک گروپ لائن آف کٹرول کوعبورکرکے وادی میں داخل ہوجانے میں کامیاب ہوگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق دراندازی کرکے کشمیرمیں داخل ہوئے ان بیس جنگجوؤں کاتعلق مولانامسعوداظہرکی سربراہی والے جنگجوگروپ جیش محمدسے ہے ۔بتایاجاتاہے کہ خفیہ ایجنسیاں اسبات کولیکرحیران ہیں کہ لائن آف کنٹرول پرسخت ترین سیکورٹی اوردن رات چوکسی برتنے کے باوجودکیسے یکمشت اتنی تعدادمیں جنگجودراندازی کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔معلوم ہواکہ بڑی تعدادمیں دراندازی کرکے کشمیرمیں داخل ہوئے جنگجوؤں کے بارے میں انسدادملٹی ٹنسی سے جڑی سبھی سیکورٹی ایجنسیوں بشمول جموں وکشمیرپولیس ،سی آرپی ایف ،بی اس ایف اورفوج کوبھی مطلع کردیاگیاہے ،اورسبھی سیکورٹی ایجنسیوں کوالرٹ رہنے کی ہدایت بھی دی گی ہے۔خیال رہے مرکزی سرکارکی ہدایت پر یکم ماہ صیام سے جموں وکشمیرمیں جنگجومخالف کارروائیاں روک کرسیزفائرلاگوکیاگیاہے تاہم اسکے باوجودکشمیروادی میں حالیہ دنوں میں جنگجوئیانہ کارروائیاں جاری رہی ہیں ۔

Share This Article