سال 2017 اب تک کاتیسرا سب سے زیادہ گرم سال:ناسا

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

واشنگٹن: امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہا ہے کہ فطرت کے ساتھ انسانوں کی چھیڑ چھاڑ اتنی بڑھ گئی ہے کہ اس سے زمین کا درجہ حرارت مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال یعنی کے 2017 کو اب تک کاتیسرا سب سے زیادہ گرم سال ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2016 اور 2015 کے بعد 2017 اب تک کا سب سے زیادہ گرم سال رہا ہے ۔ ناسا نے دعوی ہے کہ اس کی یہ تحقیق تقریبا 167 سال کے اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے ۔

ناسا نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا تھا کہ النینو سے انٹارکٹیکا کی برف سالانہ دس انچ پگھل رہی ہے ۔ ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ النینو سمندر کے گرم پانی کا بہا¶ انٹارکٹیکا کی طرف کر رہا ہے ، جس سے وہاں برف پگھل رہی ہے جو کہ درجہ حرارت بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ہو سکتی ہے ۔

امریکی حکومت نے بھی گزشتہ سال نومبر میں ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے ہی زمین کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے ۔

عالمی موسمیاتی تنظیم کا بھی خیال ہے کہ سب سے گرم سالوں کی رینکنگ کوئی بڑی بات نہیں ہے ۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ سمندر کا برف جیسی دیگر موسمیاتی خصوصیات پر کیا اثر پڑ رہا ہے ۔یو این آئی ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے