زیر و برج راجباغ سرینگر کے قریب 18سالہ نوجوان چاقو حملے میں زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /03جون /

منگل کی شام دیر گئے راجباغ سرینگر کے زیرو برج کے قریب ایک 18 سالہ نوجوان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا گیا۔

حکام کے مطابق 18 سالہ نوجوان پر زیرو برج کے قریب ایک شخص نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ نوجوان جس کی شناخت عمران بلال شاہ ولد بلال احمد ساکن ناٹی پورہ سرینگر کے طور پر ہوئی اور انہیں علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

ادھر پولیس نے واقعہ کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔

Share This Article