ریاستی انتظامی کونسل نے نبارڈ کے تحت شیپ بریڈنگ فارم کھمبر کے بنیادی ڈھانچے کوترقی دینے کو منظوری دی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
ca. 2004, New Zealand, Pacific --- Flock of sheep, New Zealand, Pacific --- Image by © Mula Eshet/Robert Harding World Imagery/Corbis

جموں: گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں آج یہاں ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نبارڈ کے تحت 35.80کروڑ روپے کی لاگت سے شیپ بریڈنگ فارم کھمبر سری نگر میں ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو منظوری دی ۔
شیپ بریڈنگ فارم کھمبر میں مویشیوں کی افزائش کے لئے فوڈر کی پیداوار کے علاوہ سٹیٹ آف آرٹ بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جائے گا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پشو و بھیڑ پالن محکمہ کو داچھی گام میں ایک شیپ بریڈنگ فارم قائم تھا ۔2017 ء میں داچھی گام میں قائم شیپ بریڈنگ فارم کو غیر منقولہ اثاثے کے ساتھ محکمہ جنگلات و ماحولیات میں منتقل کیا گیا تھا۔

Share This Article