روہنگیا قتل عام معاملہ: اقوام متحدہ کی تفتیش سے میانمار کے خلاف ثبوت ملے: امریکہ

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

واشنگٹن، 28 اگست : امریکہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی روہنگیا معاملے کی تفتیش کے نتائج سے میانمار کے خلاف ثبوت ملے ہیں۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا’’اقوام متحدہ کی تحقیقات آگے بڑھنے سے میانمار کے روہنگیا کے خلاف مظالم کے ثبوت بے نقاب ہوئے ہیں۔امریکہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ روہنگیاؤں کی ہلاکتیں اور انسانیت کے خلاف جرائم دستیاب حقائق کے تجزیہ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا یا نہیں‘‘۔
اقوام متحدہ نے پیر کو اپنی تفتیش کو عام کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسپکٹرز نے کہا کہ میانمار کی فوج نے ‘نسل کشی کی نیت’ سے روہنگياؤں کا قتل اور ان کے خواتین کے ساتھ عصمت دری کی۔ ان سنگین جرائم کے لئے میانمار کے کمانڈر ان چیف اور پانچوں جرنیلوں کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔
رائٹر

Share This Article