روپیہ لڑھک نہیں رہا، برباد ہوگیا : راہل

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی،: کانگریس صدر راہل گاندھی نے روپے کے ریکارڈ گراوٹ اور سب سے کم ترین سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں اس کی جو حالت ہوگئی ہے اس سے لگتا ہے کہ روپیہ اب لڑھک نہیں رہا ہے بلکہ برباد ہوگیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کیا’’ بریکنگ: روپیہ گر کر73.77روپے کی سطح سے پار۔ یہ لڑھک نہیں رہا ۔ یہ ٹوٹ پھوٹ گیا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ روپیہ آج لڑھکتے ہوئے 73.82 روپے فی ڈالر کی ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچ گیا ہے۔کل بدھ کے روز بھی روپیہ ریکارڈ سطح تک گر کر 73.34 روپے فی ڈالر پر آگیا تھا۔ مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اس صورت حال کے لئے قافیہ بندی کے ذریعہ حملہ کرتے ہوئے کہا’’روپیہ گر گیا73 پار/مہنگائی مچائے ہاہاکار/تیل گیس میں لگی ہے آگ/بازار میں مچی ہے بھاگم بھاگ/ او 56انچ سینے والے/ کب تک چلے گا سائلنٹ موڈ/ کہاں ہے اچھے دن کا کوڈ‘‘ (یو این آئی)

Share This Article