راہل گاندھی کو جنم دن پر محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی مبارکباد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

راہل گاندھی کو جنم دن پر محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کی مبارکباد

سری نگر، 19 جون :جموں وکشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کانگریس پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو اُن کے 48 ویں جنم دنپر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اُن کی تندرستی اور عمر درازی کے لئے دعا کی ہے۔
محترمہ مفتی نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’راہل گاندھی کو ان کے جنم دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ان کی تندرستی ، کامیابی اور خوشیاں بھری زندگی کے لئے دعاگو ہوں‘۔
عمر عبداللہ نے راہل گاندھی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ میں لکھا ’راہل گاندھی کو ان کے 48 ویں جنم دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خدا آپ کو اچھی صحت، ڈھیر ساری کامیابیاں اور قوم کی خدمت کے لئے لمبی زندگی عطا کرے‘۔
یو این آئی.

Share This Article