راجوری کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRIANGAR, OCT 9 (UNI):- Fire broke out at the Shankaracharya Hill in Srinagar on Monday. UNI PHOTO-90U

جموں،27مئی

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی سے سرسبز سونے کو نقصان پہنچا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام راجوری کے کئی جنگلی علاقوں میں آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔
معلوم ہوا ہے کہ اطلاع ملتے ہی محکمہ جنگلات کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات میں سرسبز سونے کو نقصان پہنچا ہے۔
حکام کے مطابق راجوری کے دلوگر اور بھتونی جنگلی علاقوں میں آگ لگی ہے اور اس کو بجھانے کی خاطر عملہ کام میں لگا ہوا ہے۔

Share This Article