راجوار ہندواڑہ میں جنگجو مخالف آپریشن /پولیس

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

کمین گاہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

سرینگر22؍اپریل؍ ؍؍ ہندواڑہ کے راجوار وٹسر جنگلی علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن کے دوران جنگجوؤں کی کمین گاہ سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرنے کا فوج اور پولیس نے دعویٰ کیا ۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ہندواڑہ پولیس ، 21آر آر ،92بٹالین سی آر پی ایف نے وٹسر علاقے میں جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا جس دوران ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ کا پتہ چل گیا ۔ کمین گاہ سے ایک پیکا ، ریڈیو سیٹ ، ایم او آر راونڈس 65، پیکا ایمونیشن 940،سلانسر 3، اے کے میگ 6،آئی ای ڈی میکنزم 4،ای آئی ڈی آٹھ کلو، یو بی جی ایل راونڈ س 21عدد،ہینڈ گرنیڈ ایک عدد، آر بی جی راونڈس چار عدد، بوسٹر آر پی جی 15،الیکٹرک ڈٹونیٹر 20، ڈٹونیٹر بکس چار اور میگزن بکس برآمد کیاگیا۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

Share This Article