ذاکر نائک کی حوالگی کے تعلق سے ملیشیا حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ذاکر نائک کی حوالگی کے تعلق سے ملیشیا حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں

نئی دہلی۔ حکومت نے کہا ہے کہ متنازعہ اسلامی مبلغ ذاکر نائک کی حوالگی کے بارے میں ابھی اسے ملیشیا کی حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا ہے ۔ذاکر نائک کی تقریر سے مبینہ طورپر تحریک پا کر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 2016میں داعش کے ایک دہشت گرد نے حملہ کیا تھا۔ اس کے بعد سے ہندستانی ایجنسیوں کو ذاکر نائک کی تلاش ہے۔ وزارت خارجہ نے ذاکر نائک کی حوالگی کے لئے اس سال جنوری میں ملیشیا کی حکومت سے درخواست کی تھی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت سفارتی ذرائع سے حوالگی کے عمل میں مصروف ہے ۔ذرائع نے کہا کہ ،’’ہم نے ذاکر نائک کی حوالگی سے متعلق میڈیا رپورٹیں دیکھی ہیں ۔ ہمیں ابھی ملیشیا کی حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا ہے‘‘ ۔

ذاکرنائک گزشتہ دوبرسوں سے بھی زائد عرصہ سے ملیشیا میں ہے ۔ قومی جانچ ایجنسی نے کہا کہ اسے بھی ذاکر نائک کی حوالگی کے بارے میں اطلاع نہیں ملی ہے اور وہ میڈیا رپورٹوں کی سچائی کا پتہ لگا رہی ہے ۔

Share This Article