دو روز قبل لاپتہ ہوئی لڑکی کی لاش نہر سے برآمد ، کنگن میں سراسمگی پھیل گئی ، پولیس نے کیا کیس درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/27دسمبر/سی این آئی/ وسطی ضلع گاندربل کے قصبہ کنگن میں لاپتہ لڑکی کی لاش پُر اسرار طور پر برآمد کی گئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے گاندر بل ضلع میں جمعرات کو کنگن علاقے میں اْس لڑکی کی لاش بر آمد ہوگئی جو گذشتہ دو روز سے لاپتہ تھی۔پولیس سٹیشن کنگن کے (ایس ایچ او) خورشید احمد نے کہا کہ وڈورہ نامی علاقے کی رہنے والی لڑکی کی لاش ایک نہر سے بر آمد کی گئی۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ لڑکی دو دن پہلے اچانک لاپتہ ہوئی تھی اور اس کے اہلخانہ نے اس کی تلاش ہر جگہ کی تاہم اس کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ اور آج اس کی لاش پُر اسرار طور پر ایک نہر سے برآمد کی گئی ہے ۔ اس حوالے سے مقامی لوگ کی طرح کی چمہ گوئیاں کررہے تھے تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ لڑکی کی موت کی وجہ کیا ہے ۔

Share This Article