درہ آدم خیل پاکستان میں کوئلےکی کان میں دھماکا، 9 کان کن جاں بحق

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا فوٹو: ایکسپریس

کوہاٹ: درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں 9 کان کن جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقے اخوروال میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں کان دب گئی، واقعے کے نتیجے میں متعدد کان کن دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کردی گئی۔ کان میں دبے 3 مزدوروں کو زندہ جب کہ 9 کی لاشیں نکال لی گئیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام کان کنوں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ سے ہے، جاں بحق کان کنوں کی شناخت وزیر، عمرزادہ ولد گجر خان، قدیم گل ولد بخت کامل، نظاراحمد ولد دلفراج، فرمان علی ولد باچا خان، فرمان، شاکر ولد خانزادہ، خلیل اور عمر حسن ولد شیرعالم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

Share This Article