داچھی گام پارک کے نزدیک اَن پھٹا دستی بم برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر: شہر شہر سرینگر کے مشرقی علاقے میں واقع داچھی گام پارک کے نزدیک جمعہ سیکیورٹی فورسز نے ایک اَن پھٹا دستی بم برآمد کیا.

ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی ایک روڑ اُوپنگ پارٹی نے معمول کی گشت کے دوران داچھی گام نالہ میں ایک دستی بم پایا ،جسکے بعد بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کیا گیا .

سی آر پی ایف کے ایک سینئر افسرنے 144 بٹالین سے وابستہ ایک گشتی پارٹی نے‌معمول کی گشت کے دوران داچھی گام پارک کے نزدیک نالہ میں صبح 8 بجکر 45 منٹ پر ایک دستی بم پایا .

معلوم ہوا ہے کہ یہ دستی بم بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکارڈ نے‌ساڑھے 10 بجے کے قریب بغیر کسی نقصان کے ناکارہ بنادیا .

ایس ایس پی سرینگر امتیاز پرے نے واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درک کرکے مزید تحقیقات شروع کردی .

بتایا جاتا ہے کہ دستی بم زنگ آلود تھا اور ممکنہ طور پر یہاں پہلے تعینات فورسز اہلکاروں سے غلطی سے چوٹ گیا ہوگیا .تاہم اسکی تصدیق کسی نے نہیں کی .

Share This Article