خوشگوار موسمی صورتحال کے بیچ 21اور 22مارچ کو بارشوں اور پیشگوئی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /18مارچ / ٹی آئی نیوز

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 21 اور 22 مارچ کو جموں و کشمیر کے میدانی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 21اور 22مارچ کو کشمیر اور جموں صوبے کے میدانی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے ساتھ کئی مقامات پر ہلکی بارش یا برفباری کے امکان کے ساتھ عام طور پر ابر آلود موسم رہنے کا امکان ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 23مارچ کو عام طور پر خشک موسم کی توقع ہے جبکہ 24 اور 25 مارچ کو کچھ مقامات پر ہلکی بارش یا برف کے ساتھ جزوی طور پر عام طور پر ابر آلود موسم متوقع ہے۔

شبانہ رات کے درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 2.1 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 2.8 ڈگری سیلشس اور کوکرناگ میں گزشتہ رات 2.9 ڈگری کے مقابلے میں کم از کم 3.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔

Share This Article