خراب موسمی صورتحال کے چلتے آئندہ 24گھنٹوں میں بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
SRINAGAR, JAN 23 (UNI) Srinagar in Jammu and Kashmir Union Territory experienced another fresh spell of snowfall unleashing cold conditions disrupting normal life on Saturday..UNI SRN PHOTO 7.

سرینگر /22جنوری / ٹی آئی نیوز

پیر پنچال کے آر پار جاری مسلسل خراب موسمی صورتحال کے بیچ وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوئی۔
بارشوں اور ہلکی برفباری کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی،پہلگام کو چھوڑ کر بیشتر مقامات پر پارہ بڑھ گیا ہے
ادھر محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں تک بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طورپر 29جنوری تک ابر آلود موسم رہے گا جس دوران بارشوں اور برفباری بھی ہونے کا امکان ہے

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ وادی کے کچھ حصوں میں بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرینگر میں 0.6 ملی میٹر (بارش) جبکہ قاضی گنڈ میں 5 سینٹی میٹر، پہلگام میں 7.3 سینٹی میٹر، کوکرناگ میں 1.5 سینٹی میٹر اور گلمرگ میں 4.0 سینٹی میٹر برف ہوئی

انہوں نے کہا کہ اس دوران سرینگر میں 0.6 ملی میٹر، بٹوٹ میں 3.0 ملی میٹر اور بھدرواہ میں 2.6 ملی میٹر بارش ہوئی۔درجہ حرارت کے بارے میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات کے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Share This Article