خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع راجوری میں ا سکول بند

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں، 30 جولائی

ناساز گار موسمی صورتحال کے پیش نظر حکام نے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بدھ کے روز تمام اسکول بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔یہ اقدام طلبا کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے احتیاطی طور پر کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ضلع میں 30 جولائی 2025 یعنی بدھ کے روز تمام سرکاری و غیر سرکاری اسکول بند رہیں گے۔انہوں نے بتایا کہ صورتحال کو باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے اور موسمی صورتحال کے پیش نظر مزید ایڈوائزریز جاری کی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ محمکہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر میں بدھ کی صبح سے بارشیں ہو رہی ہیں۔

Share This Article