حکومت جموں وکشمیر کو میڈیکل ٹورازم کا مرکز بنانے کیلئے پرعزم/ منوج سنہا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں مارچ 2024 تک 129 صحت اور فلاح و بہبود کے مراکز فعال بنا دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یونین ٹریٹری کو طبی اور فلاح و بہبود کی سیاحت کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز کشمیر یونیورسٹی میں قومی کمیشن برائے انڈین سسٹم آف میڈیسن، وزارت آیوش کے زیر اہتمام مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا”حکومت جموں وکشمیر میں مارچ 2024 تک 129 صحت و فلاح و بہبود کے مراکز کو فعال بنانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی مرکزی اسکیم کے تحت 17 نئی آیوش ڈسپنسریوں کو فعال بنایا گیا ہے اور رواں مالی سال کے دوران مزید 17 ڈسپنسریوں کو فعال بنا دیا جائے گا“۔

Share This Article