حد متارکہ کے نزدیک معرکہ آرائی

By
4 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

عدم شناخت جنگجو جاں بحق ،2فوجی اہلکار زخمی
آپریشن وسیع علاقے میں جاری ،مزید جنگجوئوں کی موجودگی کا خدشہ

کپوارہ:١٦،جولائی:کے این این/ سرحدی ضلع کپوارہ میں حد متارکہ کے نزدیک صفا والی گلی بٹہ پورہ جنگلات میں پیر کی علی الصبح جنگجوئوں اور فوج کے درمیان آمنا سامنا ہوا ،جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق اور 2فوجی اہلکار زخمی ہوئے ۔فوج نے یہاں مزید جنگجوئوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر وسیع سرحدی جنگلات میں آپریشن جاری رکھا ہوا ہے ۔کشمیر نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ میں ایک در اندازی کی کوشش کے دوران جنگجوئوں اور فوج کے درمیان آمنا سامنا ہوا ،جس دوران طرفین کے گولیوں کا تبادلہ بھی ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ فوج نے پیر کی علی الصبح صفاولی گلی بٹہ پورہ جنگلات میں مشکوک نقل وحرکت دیکھی ،جس کے بعد اس پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کردی ۔ذرائع نے بتایا کہ فوج نے جب مشکوک افراد کو جنگلی علاقے میں دیکھا ،تو فوج اُنہیں چیلنج کیا ،جس دوران مسلح جنگجوئوں نے فوج پر اندھا فائرنگ شروع کی جس کے ساتھ ہی طرفین کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا ۔ذرائع کے مطابق 10جے اے کے ایل آئی ،57آر آر اور41آر آر نے مشترکہ طور پر مذکورہ جنگلات میں تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا ۔ذرائع نے بتا یا کہ یہ در اندازی کی کوشش تھی ،جسے فوج نے ناکام بنادیا ۔ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا ۔ذرائع نے بتایا کہ اس تبادلے میں ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوا جبکہ2فوجی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔زخمی فوجی اہلکاروں نے92بیس فوجی اسپتال بادامی باغ سرینگر منتقل کیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق جنگجو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ۔دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ جاں بحق جنگجو کی نعش کو مقام جھڑپ سے اے کے47رائفل اور دیگر گولی بارودسمیت برآمد کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ادھر کنڈی اور ہلمت جنگلات میں بھی فوج نے تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد شمالی کشمیر کے ہلمت پورہ کپوارہ کے جنگلات میں فوج نے تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا گیا جو پیر کو تیسرے روز بھی جاری رہا۔ تلاشی کارروائی کے دوران جنگلات میں ممکنہ طور موجود جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکلانے کیلئے فوج نے خصوصی کمانڈوز کی خد مات حاصل کیں ۔ فوج نے پورے جنگلات میں محاصرہ وسیع کر دیا ہے اور جنگجوئوں کے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے گئے ہیں جبکہ آپریشن میں بھی تیزی لائی گئی ۔ جنگلات میں 3روز سے جاری آپریشن میں ابھی تک یہاں جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہو نے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کپوارہ جنگلات میں فوج اور جنگجوئوں کے درمیان خونین معرکہ آرائی ہوئی تھی جس دوران فوج نے ایک عدم شناخت جنگجو کو جاں بحق کرنے کا دعویٰ کیا تھا ۔

Share This Article