حج سبسڈی ختم، لیکن سفر حج کرانے میں کہیں نمایاں کہیں زبردست کمی

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی:: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج کہا کہ حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود اس بار سفر حج کے کرانےکمی آئی ہےکمی آئی ہے اور عازمن حج کو سیاسی اور اقتصادی استحصال سے نجات مل گئی۔

مسٹر نقوی نے آج یہاں میڈیا كو بتایا کہ سرینگر کا عازم حج نے 2014 میں جہاں حج کرایہ تقریباً دولاکھ روپے ادا کئے تھے وہیں اس بار اُسے ایک لاکھ ایک ہزار چار سو روپے دینے ہوں گے۔

مسٹر نقوی نے ترقی پسند اتحاد کی حکومت کے دور میں 14-2013 اور 2018 کے ہوائی جہاز کے ذریعہ حج کرائے کا تقابلی جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ شفاف نظام اور ہوا بازکمپنیوں کو ناجائز طریقے سےکرایہ بڑھانے سے روکنے کی سخت ہدایات کی بدولت یہ فرق پڑا ہے اور حج سبسڈی ختم ہونے کے باوجود اس بار حج کیلئےہوائی سفر کہیں نمایاں تو کہیں بہت ہی کم ہو گیا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے