حاجن بازارمیں صبح صبح افراتفری، فوج کی گشتی پارٹی پرنوجوانوں کی سنگباری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

حاجن:۲۶،جون:کے ضلع بانڈی پورہ کے حساس قصبہ حاجن میں منگل کی صبح اُسوقت خوف وہراس کی لہردوڑگئی اورتاجراپنے دکانات کھلے چھوڑکربھاگ گئے جب یہاں فوج کی ایک گشتی پارٹی پرنوجوانوں کے ایک گروپ نے اچانک پتھر بازی شروع کردی۔کے این این کومعلوم ہواکہ حاجن قصبہ میں منگل کی صبح اسوقت افراتفری پھیل گئی جب یہاں کچھ نوجوانوں نے فوج کی ایک گشتی پارٹی پرسنگ برسانے شروع کئے ۔پولیس ذرائع نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ 13آرآرسے وابستہ فوجی اہلکاروں کی ایک پارٹی معمول کے گشت سے واپس اپنے کیمپ کی جاب جارہی تھی توحاجن بازارکے نزدیک کچھ شرپسندوں نے سنگباری شروع کردی ۔ذرائع نے بتایاکہ طرفین کے درمیان کچھ وقت تک ٹکراؤجاری رہا۔اُدھرمقامی لوگوں نے الزام لگایاکہ سنگباری کامعمولی واقعہ پیش آنے کے بعدفوجی اہلکاروں نے دکانات کاسامان تہس نہس کرکے خوف ودہشت مچادی تاہم پولیس نے لوگوں کے اس الزام کونکاردیا۔ این این/

Share This Article