جی -7 کے وزرائے خارجہ روس کے رویہ پر احتجاج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

ٹورنٹو، 23 اپریل : جی -7 میں شامل ممالک نے روس کے رویے کو امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
امریکہ کے محکمہ خارجہ کے ایک سینئر افسر نے آج یہاں بتایا کہ جی -7 کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں متفقہ طور سے روس کے رویہ پراحتجاج کیا گیا۔ اجلاس کے پہلے دن نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک افسرنے نامہ نگاروں سے کہا’’روس کے تباہ کن رویے کے معاملہ پر جی- 7 متحد ہے‘‘۔
اہلکار کے مطابق جی -7 کے رکن ممالک روس کے ساتھ مذاکرات کے لئے بھی تیار ہے۔ انہوں نے کہا’’ہم اسے (روس) اس کی مہلک سرگرمیوں اور دوسرے ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کے لئے ذمہ دار ٹھہراتے ہیں‘‘۔

Share This Article