جی ۔7 میں تھریسا مے اور ٹرمپ کے بیچ رسمی گفتگو نہیں ہوگی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جی ۔7 میں تھریسا مے اور ٹرمپ کے بیچ رسمی گفتگو نہیں ہوگی

کیوبیک ، 8 جون :برطانیہ کی وزیر اعظم تھریسا مے اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیچ جی ۔7 چوٹی کانفرنس کے دوران رسمی دو طرفہ گفتگو نہیں ہوگی لیکن مسز تھریسا مےکانفرنس میں حصہ لینے والے تمام دیگر لیڈران کے ساتھ ملاقات کریں گی ۔
امریکہ نے گذشتہ ہفتہ کناڈا ، میکسیکواور یوروپی یونین سے درآمد ہونے والے اسپات اور الیومنیم کی درآمد ٹیکس کی شرحیں بڑھا دی تھیں ۔ اس کے بعد سے کیوبیک میں منعقد ہونے والے جی ۔ 7 چوٹی کانفرنس میں دونوں لیڈر پہلی دفعہ آمنے سامنے ہونگے ۔
مسز تھریسا مے کے افسروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ کوئی رسمی دو طرفہ گفتگو کا امکان نہیں ہے حالانکہ افسروں نے ذاتی طور پر ملاقات کے امکان سے انکار نہیں کیا ہے ۔
رائٹر.

Share This Article