باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: جیش محمد کے 5 بالائے زمین کارکنوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترین

جیش محمد کے 5 بالائے زمین کارکنوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ

Last updated: فروری 5, 2018 5:31 شام
8 سال ago
Share
SHARE

سرینگر:پولیس نے پانپور کے مختلف علاقوں میں ہوئے حالیہ گرینیڈ حملوں میں ملوث جیش محمد نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ 5 بالائے زمین کارکنوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن میں ایک پاکستانی تربیت یافتہ سابقہ جنگجو بھی شامل ہے۔پولیس ذرائع نے کے ایم ا ین کو بتایا کہ پولیس، فوج کی 50 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف110بٹالین سے وابستہ اہلکاروں نے ایک مصدقہ اطلاع کی بناءپر سجاد احمد بٹ ولد علی محمد ساکن ہیرگام ووئن پانپور کو گرفتار کرلیا۔ذرائع مطابق یہ گرفتاری پانپور اور کھریو سمیت اونتی پورہ کے کئی علاقوں میں حال ہی میں ہوئے گرینیڈ حملوں کی تحقیقات کے تناظر میں عمل میں لائی گئی۔سجاد احمد کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ وہ پاکستانی تربیت یافتہ سابقہ جنگجو ہے جو اب جیش محمد کےلئے بطور اوور گراﺅنڈ ورکر کام کرتا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ دوران تفتیش سجاد احمد نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اور اس کے کئی دیگر ساتھی ان گرینیڈ حملوں میں ملوث ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات کے دوران 4مزیدافراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور ان کی تحویل سے گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، تاہم پولیس نے ضبط شدہ اسلحہ کی تفصیل نہیں بتائی۔ان چاروں کے نام 26سالہ عمر غنی شیخ ولد عبدالغنی ساکن درنگہ بل پانپور ، 30سالہ جان محمد کھانڈے ولد عبدالرشید ساکن میچھ پانپور، 23سالہ اویس احمد بٹ ولد عبدالرشید ساکن دنک محلہ کھریو اور30سالہ مظفر حسین بٹ ولد غلام محمد ساکن تلی باغ پانپور کے بطور ظاہر کئے گئے۔گرفتار شدگان کے خلاف پولیس اسٹیشن پانپور میں دو الگ الگ ایف آئی آر زیر نمبرات02/2018 اور08/2018درج کرکے مزید چھان بین شروع کی گئی ہے۔ایس پی اونتی پورہ محمد زاہد ملک نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کے ا یم ا ین کو بتایا کہ پہلے ترال کو جیش محمد کا ایک مضبوط گڑھ سمجھا جاتا تھا لیکن جنگجو مخالف کارروائیوں کے نتیجے میں صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کے کئی اعلیٰ کمانڈر مارے گئے اورکئی خفیہ ٹھکانے تباہ کئے گئے جس کے نتیجے میں جنگجوﺅں نے اپنی سرگرمیاں کھریو، پانپور اور کاکہ پورہ علاقوں میںمنتقل کیں۔ایس پی اونتی پورہ کا مزید کہنا تھا”تمام اوور گراﺅنڈ ورکروں نے پوچھ تاچھ کے دوران اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ جیش محمد کے پاکستانی کمانڈر برائے جنوبی کشمیر مفتی وقاص کی ہدایت پر گرینیڈ حملے کرتے تھے جس نے حال ہی میں مارے گئے نور محمد تانترے (نورترالی) کی جگہ لی ہے“۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اوور گراﺅنڈ ورکروں کایہ نیٹ ورک نور ترالی نے ہی تشکیل دیا تھا جو25دسمبر2017کو پانپور کے ہی سامبورہ علاقے میں فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران مارا گیا تھا۔

You Might Also Like

شوپیاں میں شدید ژالہ باری ، کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان
کٹھوعہ واقعہ کی تحقیقات جاری،قصو رواروں کو بخشاءنہیں جائیگا:حکومت
سرحدپارسرجیکل اسٹرائیک فسانہ نہیں حقیقت :ہوڈا
کپواڑہ میں کنٹرول لائن کے قریب دراندازی کی کوشش ناکام ، دو ملی ٹنٹ ہلاک / فوج
سرینگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بند
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article ویڈیو :ریل گاڑی میں چیزیں فروخت کرنے والے روزگار کے متلاشیوں کا احتجاج
Next Article میکنکل ایملائیز فیڈریشن کا تعزیتی اجلاس منعقد 
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینخصوصی رپورٹکشمیرملٹی میڈیا

وادی میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں / محکمہ فلڈ کنٹرول

By
5 سال ago
سپریم کورٹ نے زنا کو جرم کے زمرے سے باہر کیا
ڈی آئی جی جنوبی کشمیرنے ضلع شوپیاں کا دورہ ؛ سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ ، سیکورٹی گریڈ کو مضبوط بنانے پر دیا زور
سردیاں شروع ہونے سے قبل ہی رسوئی گیس کی قلت ،ر اشن گھاٹ خالی ، مٹی کا تیل نایاب
مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ،کشمیریوں کو حق خود ارادیت کا موقعہ دیا جائے /وزیر اعظم پاکستان
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?