جہلم سانحہ : تین لاپتہ افراد میں سے ایک کمسن طالب علم کی نعش 11روز بعد ملی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /26اپریل /

سرینگر کے گنڈ بل بٹورہ علاقے میں پیش آئے المناک سانحہ کے 11روز بعد تین لاپتہ افراد میں سے ایک کمسن بچے کی نعش زیرو برج سرینگر سے بر آمد کر لی گئی

تفصیلات کے مطابق سرینگر کے گنڈابل علاقے میں 11 دن قبل دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے بعد ڈوبنے والے ایک کمسن بچے کی لاش راجباغ کے قریب جمعہ کی دوپہر دریا جہلم سے بر آمد ہوئی ۔ حکام نے بتایا کہ کمسن بچے کی لاش سرینگر کے راج باغ علاقے کے قریب اولڈ زیرو برج کے قریب سے برآمد ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ 16 اپریل کو گنڈبل علاقے کے قریب ایک کشتی الٹنے سے چھ افراد کی موت ہو گئی تھی، جب کہ تین لاپتہ ہو گئے تھے۔حکام نے بتایا کہ لاش کو طبی قانونی کارروائیوں کیلئے ایس ایم ایچ ایس سری نگر منتقل کر دیا گیا جس کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کیلئے لواحقین کے سپرد کر دی گئی ۔ ادھر مزید دو افراد کی نعشیں ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن 12ویں روز بھی جار ی رہا ۔

Share This Article