جھیل ڈل کے قریب عدم شناخت شہری کی نعش بر آمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر میں جھیل ڈل کے قریب عدم شناخت شہری کی نعش بر آمد ہونے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ۔

حکام نے بتایا کہ بدھ کی صبح ڈل جھیل علاقے کے قریب سڑک کے کنارے لاش ملی۔

انہوں نے بتایا کہ لاش گھاٹ نمبر 5کے قریب سڑک پر پڑی تھی۔ جب اسے مقامی لوگوں نے دیکھا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ سول پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیاجبکہ موت کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

پولیس کے مطابق مرنے والے شہری کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی اور اس کیلئے کارورائی جاری ہے

Share This Article