جموں :حکمران جماعت پی ڈی پی ممبر اسمبلی وچی اعجاز احمد میر نے ہندوستان اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ بحالی مذاکرات کے حوالے سے پہل کرےں ،تاکہ مسئلہ کشمیر کا پرامن اور پائیدار حل تلاش کیا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ جنگجوﺅں ہمارے بھائی ہیں ،انہیں مارا نہیں جانا چاہئے ۔
ایوان اسمبلی میں بات کرتے ہوئے ممبر اسمبلی وچی اعجاز میر نے جو آئے روز کشمیر میں مررہے ہیں ،وہ کشمیری ہیں اور ہمارے بھائی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب اور اس ایوان کی ذمہ داری ہے کہ کشمیری نوجوانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں خواہ وہ جنگجو ہو یا احتجاجی ہو ،انکی ہلاکتیں نہیں ہونی چاہئے ۔
انہوں نے کہا’جنگجو ہو یا کوئی اور ،وہ کشمیری ہیں ،وہ ہمارے بھائی ہیں ،میری گزارش ہے کہ ہلاکتوں پر سیاست نہ کی جائے ،اور تشدد کو ختم کرنے کےلئے مﺅثر اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ایوان کو ہلاکتوں پر الزام تراشی کا کھیل بھی بند کرنا چاہئے ۔
اعجازاحمد میر نے ریاستی ،مرکزی اور پاکستان پر زور دیا کہ وہ مذاکرات کی پہل کریں ،کیو نکہ یہ وقت بات چیت کےلئے موزوں ترین ہے ،یہ تشدد ختم ہونا چاہئے ۔

