جنوبی افریقہ کی مسجد میں چاقو سے حملہ، دو ہلاک

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جنوبی افریقہ کی مسجد میں چاقو سے حملہ، دو ہلاک

کیپ ٹاؤن۔ 15 جون : جنوبی افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں واقع مسجد میں جمعرات کو ایک حملہ آور نے چاقو سے حملہ کرکے دو لوگوں کو مار ڈالا جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔ بعد میں پولیس نے حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا۔
مسلم عدالتی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملہ کے متاثر لوگ مسجد میں اعتکاف کررہے تھے اسی دوران حملہ آور چاقو کے ساتھ مسجدمیں داخل ہوکر فجر (صبح) کی نماز میں شامل ہوگیا۔حملہ آور نے سب سے پہلے امام پرحملہ کیا ۔جب ان کی حفاظت کے لئے لوگ آگے آئےتو اس نے ان پر بھی حملہ کردیا۔
یہ واقعہ بندرگاہی شہر ڈربن کےشمال میں واقع مسجد میں بندوق اور چاقو سے لیس تین افرادکے حملہ کےعین ایک ماہ بعد پیش آیا ہے۔ اس حادثہ میں تین لوگوں کا گلاکاٹدیا گیا تھا جس میں ایک کی موت ہوگئی اور دیگر دو سنگین زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس نے ڈربن واقعہ کودہشت گردانہ سرگرمی قرار دیا تھا۔
پولیس کے مطابق جب 30 سالہ حملہ آور نے پولیس افسر پر حملے کی کوشش کی تو اسے گولی ماردی گئی۔
جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ مسلم فرقہ کے لوگ مغربی کیپ صوبے میں رہتے ہیں جس میں یہ شہر بھی شامل ہے۔
رائٹر.

Share This Article