جنسی تعلاقات بناتے وقت دم گھٹنے سے ہوئی تھی گرل فرینڈ کی موت، بوائے فرینڈ پر کیس درج

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

پولیس نے ممبئی کے ایک ہوٹل میں گزشتہ سال اپنی معشوقہ کی غیر ارادتا قتل کے سلسلے میں 23 سال کے کے اسرائیلی شہری کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ایک افسران نے بتایا کہ فارینسک لیب کی رپورٹ میں جنسی تعلقات بنانے کے دوران گرل فرینڈ کی دم گھٹنے سے موت کی تصدیق ہوئی ہے۔جس کے بعد بوائے فرینڈ اوریرون یکو کے خلاف غیر ارادتا قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ملزم کی معشوقہ بھی اسرائیلی شہری تھی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ یہ معاملہ گزشتہ سال مارچ میں اس وقت پیش آیا جب یکوواور خاتون ایک سیاحی ویزا پر ہندستان کے دورے پر آئے تھے۔دونوں جنوبی ممبئی کے کولابا علاقے کے ایک ہوٹل میں مقیم تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اپنے ہوٹل کے کمرے میں جنسی تعلقات کے دوران یکو نے خاتون کی گردن پر مبینہ طور پر دباؤ بنا دیا۔جس سے اس کا دم گھٹ گیا۔

Share This Article