جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے محض 9افراد بیرون ریاستی جیلوں میں بند / وی مرلی دھرن

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Free From Jail Representation Image / Tameel Irshad

سرینگر/13مارچ: جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے محض 9افراد بیرون ریاستی جیلوں میں بند ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے کہا کہ گزشتہ سال ماہ جولائی میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے22 افراد کو بھارت سے باہر کی جیلوں میں بند کیا گیا تھا اور اب ان کی تعداد 9 ہے۔تاہم وی مرلی دھرن نے ان ممالک کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پارلیمنٹ س یشن کے دوران لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے امور خارجہ وی مرلی دھرن نے کہا کہ گزشتہ سال ماہ جولائی میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے22 افراد کو بھارت سے باہر کی جیلوں میں بند کیا گیا تھا اور اب ان کی تعداد 9 ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ برس 22 افراد میں سے11 کو سعودی عرب، پاکستان میں سات، چین، کمبوڈیا اور بنگلہ دیش میں ایک ایک کو قید کیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ وی مرلی دھرن نے سی پی آئی کے کے سوما پرساد کے تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کی اطلاعات کے مطابق 15 جولائی 2019 تک غیر ملکی جیلوں میں جموں و کشمیر کے رہا ئشیوں کی تعداد 22 تھی۔ سا ل31 جنوری 2010 کو جموں و کشمیر کے رہائشیوں کی تعداد کم ہوکر 9 ہوگئی ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے